04:36 pm
قیدیوں کی رہائی کا معاملہ، بار کونسلز کی ہائیکورٹ کے فیصلے کی حمایت

قیدیوں کی رہائی کا معاملہ، بار کونسلز کی ہائیکورٹ کے فیصلے کی حمایت

04:36 pm

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) کی حمایت کا اعلان کردیا اور امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کورونا وائرس کے تناظر میں جیلوں میں ضرورت سے زیادہ موجود زیر سماعت قیدیوں (یو ٹی پیز) کی تکالیف کا نوٹس لیں گی۔   بیان میں کہا گیا کہ وائرس پھیلنے سے قیدیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ رہی ہیں اور اس معاملے میں فیصلے 
سے انسانی حقوق بالخصوص یو ٹی پیز کے تحفظ کے مقصد کو فروغ ملے گا۔پی بی سی کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور ایس سی بی اے کے صدر سید قلبی حسن نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست دائر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔بار کونسل رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ عدالت عظمیٰ کے کسی بھی فیصلے سے انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق انصاف کی فراہمی کے نظام میں یقیناً بہتری آئے گی۔ بیان میں اڈیالہ جیل سے 408 قیدیوں کی مشروط رہائی سے متعلق آئی ایچ سی کے بروقت فیصلے کے بارے میں کہا گیا کہ تمام بار باڈیز اور قانونی برادری فیصلے کو سراہا اور ان کی حمایت کی۔مشترکہ بیان میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی کہ دیگر اعلی عدالتیں بھی انسانی بنیادوں پر ایسے ہی فیصلے / احکامات پاس کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وائرس کے پھیلنے سے پیدا ہونے والے مخصوص حالات میں انسان دوست اور ہمدردی کی بنیاد پر لیا گیا تھا