04:37 pm
  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی84ویںسالگرہ یکم اپریل کوہوگی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی84ویںسالگرہ یکم اپریل کوہوگی

04:37 pm

جہانیاں(آن لائن)پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی84ویںسالگرہ یکم اپریل کوہوگی ۔ ملک بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں 
پیدا ہوئے وہ ایک نامور سائنسدان تھے انہوں نے مئی1998ء میںبلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں انہوں نے سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔