04:44 pm
فیصل آباد،کرونا ٹیسٹ کہاں سے کرائیں‘شہری تذبذب کا شکار

فیصل آباد،کرونا ٹیسٹ کہاں سے کرائیں‘شہری تذبذب کا شکار

04:44 pm

فیصل آباد  (آن لائن )کرونا ٹیسٹ کہاں سے کرائیں‘شہری تذبذب کا شکار‘حکومت واضح پالیسی طے کرکے عوام کو آگاہ کرے‘ فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں لوگ سوچنے پر مجبور ہیں کہ وہ کرونا ٹیسٹ کیلئے
کونسی نجی لیبارٹریوں پر اعتماد کر سکتے ہیں اور ان لیبارٹریوں کے رزلٹ کس حد تک درست ہو سکتے ہیں ‘مبینہ طور پر کئی نجی اور گورنمنٹ کی لیبارٹریز کے ٹیسٹ کے رزلٹ آپس میں مطابقت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے‘ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کو واضح طور پر ایک پالیسی وضع کرنیکی ضرورت ہے تاکہ لوگ مستند پرائیویٹ اور گورنمنٹ کی لیب سے کرونا ٹیسٹ اعتماد کے ساتھ کروا سکیں