04:46 pm
فیصل آباد،آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

فیصل آباد،آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

04:46 pm

فیصل آباد  (آن لائن ) ضلعی انتظامیہ منصوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے ناکام ،چینی آٹا ، گھی ،دالیں،صابن ، سبزیاں ،برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں اضافہ، آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،یوٹیلیٹی سٹوروں ،گلی محلوں کے دوکانوں اور کرانہ سٹور زپر آٹا ا،چینی سمیت اشیائے ضروریہ نایاب ہوگئیں  ،گلی
محلوں میں چکیوں اور دوکانوں پر کھل آٹا، ایک اوردوکلو نہ ملنے پر بحران پیدا ہوا،چکیوں کو گندم کی فراہمی سے آٹے کا بحران ختم ہوسکتا،چکی مالکان اور دکانداروں کا دعواہ،آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن بھر کے اضلاع میں آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے شہریوں کی مشکالات بڑھ گئی ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ ،چنیوٹ اور کمالیہ کے شہریوںکو آٹا دستیاب نہیں ہے گئیں ڈویژنل کمشنرچوہدری عشرت علی اور ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی منصوعی منہگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ڈویژن بھر کے افسران حکومتی احکامات پر عملدرآمدکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اس ڈویژن بھر کے اضلاع میں آٹا70سے 75روپے فی کلو جبکہ چینی 85روپے فی کلو ہوگئی ،جبکہ ایک ہفتہ قبل آٹا چکی پر فی کلو45روپے میں ملنا والا آٹا اب غریبوں کو 70روپے میں مل رہا ہے ناجائز منافع خور مافیا اور محکمہ خوراک فیصل آباد کے باہمی گٹھ جوڑ سرکاری ریٹ پر ملنے والی گندم اب اوپن مارکیٹ میں 2200روپے فی من تک پہنچ چکی ہے گھی240روپے ،دالیں،صابن ،گھریلو اشیاء کی قیمتوں اضافہ کے بعد غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں اس طرح برائلر مرغی کا گوشت 40روپے اضافہ کے ساتھ 190روپے ہوگیا جبکہ آلو ،پیاز ،ادرک ،لہسن ،سمیت دیگر سبزیاں مہنگے داموں فروخ ہورہی ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں ،گلی محلوں کے دوکانوں اور کرانہ سٹور زپر آٹا ا،چینی سمیت اشیائے ضروریہ مل ہی نہیں رہیں، بے روز گاری اور مہنگائی سے غریب پہلے ہی پریشان تھے ، کورونا وائرس کے خوف سے جن شہریوں کے باس رقم ہے وہ اشیائے ضروریہ ختم ہوجانے کے ڈر سے زیادہ مقدار میں راشن و سبزیاں خرید رہے ہیں تاہم شہریوں کی اس ضرورت کے پیش نظر منافع خور مافیا بھی سرگرم ہے جنہوںنے حکومتی ریٹس لسٹ کی پرواہ کئے بنا نجی مارٹس میں من مرضی کی فہرست قیمت آویزاں کر رکھی ہیں جہاں شہری مجبوری کے تحت سامان خرید رہے ہیں جبکہ کئی افراد واپس لوٹنے پر بھی مجبور ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کے علاوہ منافع خور مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے کورونا کے خوف سے مر ی عوام کو زندہ درغور کرنے کی سازش نہیں ہو رہی ؟اس لیے کرونا کی بجا ئے غریب آدمی بھوک سے ہی مرے گا وزیر اعظم عمران نیا زی غریبو ں کو ریلیف دینے کا اعلان کر رہے ہیں، غریب آدمی آٹا نہ ملنے سے بھوکا مرنا شروع ہو جائے گا ظالم سماج دشمن عناصر گھروں میں بیٹھے غریب لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیںنہ ہی کروناجیسی وبا کا کوئی خوف ہے ناجائز منافع خور مافیا تنگ دست غریبوں اور سفید پوش لوگوں کے لیے ان چودہ دنوں میں کون کونسی مشکلا ت پیدا کریں گے خدا ہی جانتا ہے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ غریب عوام کیلئے آٹا ا،چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔