08:27 am
 زلفی بخاری کیخلاف پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات ، عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

زلفی بخاری کیخلاف پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات ، عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

08:27 am





اسلام آباد ( آن لائن ) زلفی بخاری کیخلاف پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات ، عدالت نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔وفاقی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کردی۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔