11:52 am
 پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60روپے تک کی کمی

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60روپے تک کی کمی

11:52 am



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں دودھ کی قیمت 60روپے لیٹر تک کم ہو گئی ، فارمرز لاکھوں لیٹر دودھ نا لی میں بہانے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد سے دودھ  کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سندھ بھر میں دکانیں شام 5بچے تک بند کرنے کا فیصلہ بھی اس پر متاثر ہو اہے۔ شہر میں ہوٹل اور چائے خانے بند ہونے سے دودھ کی طلب و رسد میں بھی فرق آیا ہے۔

دودھ کی فروخت میں کمی آنے سے نہ صرف دودھ کی منڈیوں میں قیمتیں کم ہوئی ہیں بلکہ شہر کی مختلف دکانوں پر بھی دودھ معمول سے کم قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کو زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رکھ سکتے اس لیے اس کی جلد فروخت کے لیے قیمتیں کم کی گئی ہیں۔

اس صورتحال کی پیش نظر کراچی کے بیشتر علاقوں میں دودھ کی قیمت 50سے 60روپے تک کم ہو گئی ہے۔

دودھ کی قیمت کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملا ہے جبکہ فارمرز کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔ دوسری جانب منافع خور ڈیلر نے مشکل حالات میں بھی عوام کو سستا دودھ فراہم کرنے کے بجائے لاکھوں لیٹر دودھ نالی میں بہا دیا ہے۔ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے اپیل کی ہے کہ دکان دار اور ڈیلر دودھ ضائع کرنے کے بجائے مستحق افراد میں تقسیم کر دیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے دودھ کی ہول سیل قیمت 32 روپے پر آ گئی ہے تاہم بڑی دکانوں نےدودھ کی قیمت میں کمی نہیں کی۔
واضح رہے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر 50 لاکھ لیٹر دودھ کی مارکیٹ میں لایا جاتاہے، فروخت کم ہونے سےفارمرز مشکلات کا شکار ہو گئے ہین۔ یاد رہے اس سے قبل کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 110 سے 80 روپے پر آگئی۔کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا ۔