11:57 am
پاکستان کے اہم شہر میں 14سالہ بچی کو بھی کرونا وائرس ہو گیا

پاکستان کے اہم شہر میں 14سالہ بچی کو بھی کرونا وائرس ہو گیا

11:57 am



چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )یا اللہ رحم ۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر میں 14سالہ بچی کو بھی کرونا وائرس ہو گیا ۔۔ چنیوٹ میں کرونا کا کیس سامنے آگیا چودہ سالہ بچی کوجنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ اہل خانہ کے دیگر پندرہ افراد کو قرنطینہ سنٹر چنیوٹ منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر236میروکا کی رہائشی چودہ سالہ ثنا فیصل آباد میں کسی گھر میں کام کاج کرتی تھی۔
طیبعت خراب ہونے پر اپنے آبائی گھر پہنچی تو وہاں پر پتہ چلا کہ ثنا کو کرونا وائرس ہو گیا ہے ثنا کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ سے غلام محمد آباد جنرل ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر پندرہ افراد کو فیصل آبادروڈ فاسٹ یونیورسٹی میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا ہے ۔