02:06 pm
لاک ڈائون میں گھر کا راشن ختم ہونے پر شہری آگ بگولا ، اہم شخصیت پر چڑھ دوڑے ، پھر کیا ہوا ؟ جانیں

لاک ڈائون میں گھر کا راشن ختم ہونے پر شہری آگ بگولا ، اہم شخصیت پر چڑھ دوڑے ، پھر کیا ہوا ؟ جانیں

02:06 pm


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لاک ڈائون میں گھر کا راشن ختم ہونے پر شہری آگ بگولا ، اہم شخصیت پر چڑھ دوڑے ، پھر کیا ہوا ؟  ۔۔ کراچی میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کر لیا۔ راشن کی امید لیے آنے والے افراد پر پولیس نے ڈنڈے برسا دیئے۔ کراچی میں لاک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے،
بھوک سے ترستے شہریوں نے کورنگی میں ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کیا۔ راشن کیلئے آنے والے شہریوں پر پولیس نے تشدد کیا جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام چار دن سے شناختی کارڈز کی کاپیاں لے رہے ہیں لیکن دے کچھ نہیں رہے۔