02:23 pm
سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں مزید 10افراد میں وائرس کی تشخیص

سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں مزید 10افراد میں وائرس کی تشخیص

02:23 pm

سانگلہ ہل (آن لائن) سانگلہ ہل ننکانہ صاحب میں میاں بیوی کے بعد مزید 10افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے محکمہ ہیلتھ نے 10افراد میں کورونا وائرس کی مزید تصدیق کر دی اس سے ضلع ننکانہ صاحب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 12ہوگئی جن میں تبلیغی جماعت کے 2رکن بھی شامل ہیں جو ننکانہ صاحب آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق 3یوم قبل ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں ایک شخص عبدالرشید اور اسکی بیوی کشور بی بی عمرہ کی ادائیگی
سے واپس آنے پر محکمہ صحت ننکانہ صاحب نے انہیں چیک کیا تو دونوں میاں بیوی کوروناوائرس کے مریض نکلے انکا علاج ننکانہ صاحب میں جاری ہے جبکہ آج اسی فیملی کے8افراد کے بھی ٹیسٹ لئے گئے جس پر وہ بھی کوروناوائرس کا شکار نکلے CEO ننکانہ ہیلتھ ڈاکٹر شکیل ہڑل نے بتایا ہے کہ ان تما م افراد کو آئی سو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے2رکن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں حکومت کی ہدایت کے مطابق ان کا علاج کیا جائے گا جبکہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ایسے افراد کی تلا ش میں سرگرم ہیں تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے ہسپتالوں میں بھی محکمہ صحت نے آئی سو لیشن وارڈ قائم کردیے ہیں۔