02:46 pm
معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بار پھر ٹیسٹ ، نتیجہ ایسا کہ پاکستانی سکتے میں آگئے

معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بار پھر ٹیسٹ ، نتیجہ ایسا کہ پاکستانی سکتے میں آگئے

02:46 pm

وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بار پھر ٹیسٹ ، نتیجہ ایسا کہ پاکستانی سکتے میں آگئے ، کیا کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ ہو رہا ہے ؟ ۔۔۔۔ معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے باورچی کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے ملازم کو کورونا کی تشخیص ہونے پر گاؤں بھیجنے کے الزام میں ماریہ بی کے خاوند کی گرفتاری کی گئی جس کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔
ایک نجی لیب کی جانب سے ماریہ بی کے باورچی کی کورونا ٹیسٹ مثبت آئی تھی ۔ تاہم ٹیسٹ دوبارہ کرنے پر باورچی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 30 سالہ باورچی کے دو الگ لیب میں ٹیسٹ سے تنائج مختلف آنے پر ٹیسٹ کے طریقہ کار پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ وہاڑی ہسپتال میں لئے گئے ٹیسٹ کے بعد باورچی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے الزام عائد کیا گیا تھا کہ طاہر سعید نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت سےچھپایا، اور ملازم کو وہاڑی بھیج دیا۔ جس پر پولیس نے طاہر سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گھر سےگرفتار کیا۔ ڈیزائنرماریہ بی نے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میرے شوہر کو بغیر کسی ایف آئی آر اور درخواست کے گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس ان کے خاوند کوزبردستی گرفتار کر کے لے گئی۔ ماریا بی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کل رات ہمارے گھر پر پولیس نےایسے ریڈ کیا جیسے ہم پورے لاہور کے سب سے بڑے ڈرگ لارڈ ہوں۔ روتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے بتایا کہ میرے خاوند پر ایف آئی درج ہے اور وہ اسے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ، پولیس والوں نے اسے گرفتار بھی وکیل کی غیر موجودگی میں کیا ۔ ماریا بی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ رات ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، اس وقت ہم نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنے کے لئے کوشش کی لیکن آدھی رات کا وقت تھا اس لئے کوئی بھی جاگ نہیں رہا تھا۔ ماریا بی نے الزام لگایا کہ پولیس والے ان سے بہت زیادہ بدتمیزی کر رہے تھے اور انہیں کہہ رہے تھے کہ آپ لوگ مجرم ہیں ۔ ماریا بی نے سوال کیا ہم لوگ مجرم کیسے ہو گئے ہم لوگ تو تکلیف میں ہیں کیوں کہ کسی بھی وقت ہمارے سارے خاندان کے ٹیسٹ پازیٹو ا سکتے ہیں ۔