03:44 pm
زرتاج گلو عزیز این 95ماسک پہن کر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنیٹر پہنچ گئیں

زرتاج گلو عزیز این 95ماسک پہن کر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنیٹر پہنچ گئیں

03:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون حکومتی وزیر زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں این 95ماسک پہن کر پہنچ گئیں جبکہ وہاں پر موجود ڈاکٹروں کے عملے نے سادہ ماسک پہن رکھا تھاجس پر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر حکومتی شخصیات پر کڑی تنقید شروع کر دی گئی ہے۔زرتاج گل وزیر نے اتوار کے روز ڈیرہ غازی خان کے
قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے چہرے پر این 95 ماسک لگا رکھا تھاجبکہ ان کے ساتھ موجود قرنطینہ سنٹر کے عملے کے پاس سرجیکل ماسک تھے۔زرتاج گل وزیر کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپاہوگیا اور لوگوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔یہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عاقب بلوچ نے لکھا " زرتاج گل وفاقی وزیر ،N95 ماسک پہن کر ہسپتال کا دورہ کرہی ہیں۔ جب کہ وہ ڈاکٹرز جن کا پیشنٹس کے ساتھ ڈائریکٹ کنٹیکٹ ہوتا ہے ان کو سادہ ماسک دئیے گئے ہیں، اور پیچھے دیکھیں پکچر میں تو شائید وزیر محترمہ کی پرسنل اسسٹنٹ ہے کوئی وہ بھی N95 ماسک پہن کر کھڑی ہے۔ڈاکٹر احسن کمال نے لکھا " آئیے ملے زرتاج گل آئرن لیڈی سے جس نے پہنا ہے N95 ماسک جبکہ دوسرے ہیلتھ پروپشنلز نے سادہ سرجیکل ماسک پہنے ہے ۔کیا اسے زیادہ حطرہ ہے کرونا کے لگنے کا ڈاکٹرز سے زیادہ ۔ڈاکٹروں کو بھی یہ ماسک دینے چاہیئے لیکن کسی کو پرواہ ہی نہیں کیونکہ حکومت ایک stupid لوگوں کا ٹولہ چلا رہی ہے۔"محسن لائلپوری نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے چین سے آنے والے این 95ماسک اپنے وزیروں اور مشیروں میں بانٹ دیے ہیں۔