03:54 pm
 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

03:54 pm

کراچی (ویب ڈیسک )سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن صوبائی وزیر سعید غنی کے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ الحمداللہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ،میرے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ۔سعید غنی نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں
بھر پور طریقے سے ادا کروں۔واضح رہے کہ سعید غنی صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے صف اول کے سیاستدان ہیں جنہوں نے اس حوالے سے آگاہی پھیلانے میں بھی بہت کام کیا ۔گزشتہ دنوں ان کے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تو انہوں نے سوشل میڈ یا پر پیغام دیا کہ وہ اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر رہے ہیں تاکہ یہ وائرس ان سے کسی کو منتقل نہ ہو ۔