04:02 pm
پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو آن لائن پڑھائے جانےکا فیصلہ

پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو آن لائن پڑھائے جانےکا فیصلہ

04:02 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالے اور انتظامی امور کے جائزے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد ان کی چھٹیوں میں کام کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اگلی
کلاسوں میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے لیکچرز آن لائن ہوں گے جنہیں کیبل ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی اس وقت کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ، اسی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں سمیت ہر قسم کی غیر ضروری سرگرمی کو معطل کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کر دیا گیاتھا تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔اسی مقصد کے لئےاس وقت ملک بھر میں فوج تعینات ہے جس کا مقصد لوگوں کو بغیر ضرورت کے گھروں سے نہ نکلنے دینا ہے۔ حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تا کہ کوروناوائرس کر مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک 1600 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا کی تعلیم کے مسائل پیدا ہو رہے تھے اس لئے تعلیمی نقصان کے ازالے اور انتظامی امور کے جائزے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد ان کی چھٹیوں میں کام کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اگلی کلاسوں میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے لیکچرز آن لائن ہوں گے جنہیں کیبل ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا۔