04:02 pm
 پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چوراسی برس کے ہو گئے

پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چوراسی برس کے ہو گئے

04:02 pm


جہانیاں(آن لائن)پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان چوراسی برس کے ہو گئے یکم اپریل بروز بدھ ان کی 84ویں سالگرہ ہو گی اس روز جہانیاں سمیت ملک بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم
اپریل1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے وہ ایک نامور سائنسدان تھے انہوں نے مئی1998ء میںبلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں انہوں سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے