04:27 pm
حالات بگڑ گئے ، دوکانوں کو کھلا رکھنے کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا ، کل کیلئے نیا وقت جاری

حالات بگڑ گئے ، دوکانوں کو کھلا رکھنے کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا ، کل کیلئے نیا وقت جاری

04:27 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)حالات بگڑ گئے ، دوکانوں کو کھلا رکھنے کا دورانیہ مزید کم کر دیا گیا ، کل کیلئے نیا وقت جاری ۔۔  حکومت پنجاب نے کل سے دکانوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کااعلان کردیا، دکانیں صبح 9 بجے
سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اس سے قبل دکانوں کی بندش کے اوقات کاررات 8 بجے تک تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کل سے گروسری، جنرل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ میڈیکل اسٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کورونا آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فیصلہ عوام کی صحت اورزندگی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے تحت گرفتار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں کنٹرول میں ہیں۔ چین سے آئے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ حالات سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو بروئےکار لائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھانی چاہیے۔ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اورگھروں میں رہیں۔ جوکچھ دے رہے ہیں، وہ حق دار کو پہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے۔ مستحق افراد سے شناخت کارڈ نمبراور موبائل نمبر لیا جائےگا۔ مستحق افراد کوفی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ محکمہ صحت کو14ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ پنجاب کی سیمنٹ فیکٹری کو پابندی سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔