04:37 pm
آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی

آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی

04:37 pm

مظفرآباد(این این آئی) آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی،وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق دو نئے کیسز میرپور جبکہ 2 کا تعلق بھمبر سے ہے،آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے, وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مرکزی ایوان صحافت کے کورونا اپڈیٹ سیل کو آگاہ کرتے یوئے بتایا کہ تمام کیسز میرپور ڈویژن میں ہیں اور مثبت کیسز والے افراد باہر سے سفر کرکے میرپور اور بھمبر آئے تھے,
بھمبر میں 2 مثبت کیسز خواتین میں آئے جو کچھ دن قبل لالہ موسٰی ایک شادی کی تقریب میں گئی تھیں اسی طرح اسی طرح میرپور میں سامنے آنے والے مزید دو کیسز پہلے سے کورونا کے متاثرہ شخص کے والدین ہیں،اس طرح مجموعی طور پر آزادکشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں سے 4 میرپور جن میں کورونا باہر سے آنے والے افراد سے پھیلا جبکہ بھمبر کی 2 مریض خواتین کو لالہ موسٰی سفر کرنے کے بعد یہ وائرس لگا. آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ 15 فروری کے بعد سے آزادکشمیر میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا مرتب کررہی ہے, انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں موجود رہیں اور اگر اُن کے اردگرد کوئی ایسا شخص جس نے حال ہی میں بیرون ملک یا بیرون آزادکشمیر سے سفر کیا ہو اس کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ اس بیماری کے پھیلاو کو آزادکشمیر کی حد تک موثر طریقے سے روکا جاسکے۔