10:34 am
صوبائی وزیر کا بیٹا کورونا وائرس کا شکار

صوبائی وزیر کا بیٹا کورونا وائرس کا شکار

10:34 am

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے سینئرصوبائی وزیر کا بیٹا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا گھر میں ہی کورنٹائن ہوگیا، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعت کے سینئر صوبائی وزیر کا بیٹا کو لندن سے آیا تھا جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وزیر کی درخواست
پر بیٹے کو گھر ہی میں کورنٹائن کردیا گیا۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جاوید علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔کچھ دن قبل انہوں نے ایک ڈاکٹرکو اپنے گھر دعوت پر بلایا تھا۔ کچھ دن بعد ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ جاوید علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان کو جب ڈاکٹر کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ان میں بھی کورونا وائرس موجود ہے۔