12:32 pm
 اسلام آباد کے سیل کیے گئے اہم ترین علاقوں کو کھول دیاگیا

اسلام آباد کے سیل کیے گئے اہم ترین علاقوں کو کھول دیاگیا

12:32 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں کورونا وبا پھیلنے کا خطرہ ٹلنے لگا، ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار کے سیل تین علاقے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی دارلحکومت کے 3 علاقے بہارہ کہو، شہزاد ٹاون اور ایچ نائن رمشا کالونی کو کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کیا گیا تھا، سیل ہوئے علاقوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں ایچ نائن رمشہ کالونی کو ڈی سیل کیا جائے گا، رمشہ کالونی کے بعد شہزاد ٹاون اور پھر بہارہ کہو کو کھولا جائے گا، بہارہ کہو 8 دن جبکہ باقی دونوں علاقے 6 دن سے سیل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے سیل زدہ علاقوں میں تمام اختیاطی تدابیر اور ٹیسٹ کا عمل مکمل کر لیا اس وجہ سے ان علاقوں کو کھولا جا رہا ہے۔ واضح رہے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2039 ہوگئی۔ کراچی میں مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی۔سندھ میں 676، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184، بلوچستان میں 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 82 افراد صحتیاب ہوگئے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں