06:23 pm
کوروناریلیف فنڈ،وزیراعظم کی قوم سے عطیات کی اپیل

کوروناریلیف فنڈ،وزیراعظم کی قوم سے عطیات کی اپیل

06:23 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں عطیات کی وصولی آج سے شروع ہوگئی ہے اور عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں عطیہ کریں۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے فنڈ کے قیام کے بارے میں بتایا اور لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں لاک ڈاؤن نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔اکاؤنٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بینک آف پاکستان کی کراچی میں واقع مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر 4162786786' پر بھجوائی۔علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے اکاونٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات اس لنک پر دستیاب ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور فنڈ میں عطیات دیں۔انہوں نے کہا تھا کہ (یہ فنڈ) ان لوگوں کی مدد کے لیے استعمال ہوگا جنہیں لاک ڈاؤن نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں نوجوان ہمارا ساتھ دیں اور ہماری ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں اور اس بیماری کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹائیگر فورس کو اس وبا سے جنم لینے والے مصائب کے خلاف جہاد کے لیے منظم کیا جائے گا۔وزیراعظم نے لکھا کہ سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کے استعمال کے ذریعے اس فورس میں اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پیر کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو لوگ اس فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے انہیں ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے گا جبکہ اس رقم کو ایک کروڑ 50 لاکھ ضرورت بندوں کو کھانا اور رقم فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان حکمت عملی کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑے گا چونکہ ہمارے ملک میں چین اور امریکا جیسے وسائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار 200 ارب ڈالر مختص کیے جبکہ پاکستان نے صرف 8 ارب ڈالر رکھے ہیں تاہم ہمارے پاس 2 چیزیں ہیں جس سے پاکستان اس مہلک وائرس سے لڑ سکتا ہے جس میں ایک ایمان ہے اور دوسرا ہمارے نوجوان ہیں۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان