05:06 pm
شہلا رضا کا پاکستانیوں کا اس سال عمرہ کی بجائے غریبوں کی مدد کا مشورہ

شہلا رضا کا پاکستانیوں کا اس سال عمرہ کی بجائے غریبوں کی مدد کا مشورہ

05:06 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شہلا رضاکہتی ہیں کہ اس سال کرونا وائرس کی صورتحال کےباعث غربت سے متاثرہ افرا د کی مدد کرنا عمرہ کرنے کی نسبت بہتر عمل ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد ہر سال  کی طرح اس بار بھی عمرے پرجانےکا پروگرام رکھتے ہوں گے۔
کیا وہ اسی رقم سے غریبوں میں راشن تقسیم نہیں کر سکتے۔کیا وہ نہیں سمجھتے کہ یہ عمل عبادت سے کم ثواب کا نہیں ہوگا۔جبکہ عمرہ بھی بند ہے اور غریب آپ کےمنتظر ہیں۔