12:38 pm
راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نےایمانداری کی مثال قائم کردی

راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نےایمانداری کی مثال قائم کردی

12:38 pm

ڈسکہ (نیوزڈیسک)لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار مزدور مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا خطیر رقم ملنے پر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائےمالک تک پہنچا دی۔سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والاعبدالحمید لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے پر بچوں کیلئے مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا کہ اسے سڑک پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے
پڑے ہوئے ملے، بزرگ نے بجائے رقم اپنے پاس رکھنے یا گھر لے جانے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر تک پہنچا دی اور گزارش کی کہ رقم اصل مالک تک پہنچادی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے رقم اصل حقدار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور بزرگ کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور اس کٹھن وقت میں بھی عبدالحمید نے اپنے ذاتی فائدے اور نفس پر قابو رکھتے ہوئےایمانداری کا مظاہرہ کیا جو کہ قابل ِ تحسین عمل ہے۔

تازہ ترین خبریں