07:19 pm
کرفیو یامکمل لاک ڈائون کی صورت میں پاک فوج ہر گھر میں راشن پہنچائے گی

کرفیو یامکمل لاک ڈائون کی صورت میں پاک فوج ہر گھر میں راشن پہنچائے گی

07:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو ہوتا ہے تو آرمی کے جوان ہرگھر میں امداد فراہم کرے گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں سمیع ابراہیم کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز کمانڈ اینڈ کنٹرول میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزراء 
نے شرکت کی، آرمی چیف بھی اس اجلاس کا حصہ تھے۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی آرمی چیف نے تائید کر دی ہے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اجلاس میں کہا کہ پاک فوج کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ہر گلی میں امداد فراہم کی جائے گی اور نہ ہی کسی کے رنگ ونسل کو مدنظر رکھا جائے گا ہر شخص کی مدد کی جائے گی۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمود زمان کو کوارڈینئٹر لگا دیا گیا ہے۔پاک فوج نے عوام کو امداد فراہم کرنے کیلئے پلاننگ شروع کردی ہے۔ اگر آگے جا کر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جا تا ہے توپاک فوج عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اب پاک فوج سپروائز کرے گی۔ آرمی چیف بھی حکومت فیصلوں کے ساتھ متفق ہیں اور آئندہ بھی مل کر فیصلے کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ تجزیہ کار نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے غیر معیاری کٹس پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے تھے تاہم اب کوارڈینئٹر فیصلہ کریں گے کہ کون سی چیز کیسے خریدنی ہے اور معیار کو بھی دیکھیں گے۔واضح رہے اس سے قبل پاک فوج کے تمام سٹاف نے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان بھی کیا تھا ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایک ماہ کی تنخواہ جبکہ باقی سٹاف اپنے عہدے کے مطابق تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیشل پےاسکیل 11سے14 تک کے ملازمین 3 دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 1 سے7 تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔ اسپیشل پےاسکیل 8 سے10 تک کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔این سی اے اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کورونا فنڈ میں تنخواہ عطیہ کریں گے۔ اسی طرح سائنسدانوں، انجینئرز ودیگر ملازمین نے اپنی تنخواہوں کا کچھ حصہ عطیہ کرینگے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا