03:13 pm
بجلی اور گیس کے بلوں کی فوری ادائیگی قطعی ضروری نہیں، حکومت

بجلی اور گیس کے بلوں کی فوری ادائیگی قطعی ضروری نہیں، حکومت

03:13 pm


اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کراسکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی اس کے لیے ایک 1200 ارب کا پیکج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ کاروباری حضرات
کے لیے 5 بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جارہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، 3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بزنس مین مطمئن رہیں، حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے، بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔A