05:18 pm
پی آئی اے کے بعد ایمرٹس ائیر لائن کا بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کے بعد ایمرٹس ائیر لائن کا بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

05:18 pm


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے پروازیں شروع کرنے کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائر لائن نے بھی محدود پیمانے پر پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائر لائنز 6 اپریل سے متحدہ عرب امارات سے محدود تعداد میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
ایمریٹس ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المخطوم کا کہنا ہے کہ چھ اپریل سے ابتدائی طور پر پروازیں متحدہ عرب امارات سے باہر جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔ واضح رہے کہ 25 مارچ سے متحدہ عرب امارات نے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔