05:19 pm
شادی شدہ مردو خواتین کا ایک دوسرے کو دھوکا دینے کا انکشاف

شادی شدہ مردو خواتین کا ایک دوسرے کو دھوکا دینے کا انکشاف

05:19 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے لوگوں کا گھروں میں بیٹھ کر چڑچڑا ہوجانا بالخصوص میاں اور بیوی کےمابین بحث و تکرار کے واقعات تو شائد ایک عام سے بات ہوگی لیکن اگر میاں بیوی  فراغت کی اس فراوانی کو ایک دوسرے کی جانب توجہ کےلئے استعمال کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بے وفائی کےلئے استعمال کرنا
شروع کردیں تو یہ یقینی طور پر ایک افسوسناک بات ہے۔ تاہم ایک تحقیق کی روشنی میں معلوم ہواہے کہ ایسا ہو رہا ہے۔ ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ نے ایک سروے میں رپورٹ جاری کی کہ گزشتہ چار ہفتوں میں شادی شدہ افراد کی سرگرمیو ں کی وجہ سے ویب سائٹ کااستعمال 35فیصد بڑھ گیا ہے۔54فیصد مردوں اور باقی 46فیصد خواتین نے اس ویب سائٹ پر نئے معاشقے پال لیے ہیں۔ یہ لوگ ایک اپنے اپنے جیون ساتھی کو دھوکا دیتے ہوئے اس سائٹ پر عشق و محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔