05:23 pm
پشاور کے پرائیویٹ ہسپتال میں نوکری کرنے والی نرس کے سنگین الزامات

پشاور کے پرائیویٹ ہسپتال میں نوکری کرنے والی نرس کے سنگین الزامات

05:23 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے متاثرہ پرائیویٹ ہسپتال کی نرس سے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال امتظامیہ نے اس کی طبیعت خراب ہونے پراسےبغیر تنخوا ہ کے چھٹی پر بھیج دیا ہے۔پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں نوکری کرنے والی ایک نر س نے الزام عائدکیا کہ اس کی ڈیوٹی کرونا وائرس سکریننگ ڈیسک پر لگا دی گئی جہاں اسے وائر س نے آ ن گھیرا ۔  ارم بی بی کی ہسپتال کی جانب سے کرونا اسکریننگ ڈیسک پر ڈیوٹی لگائی گئی جہاں انہیں بھی وائرس نے گھیر لیا۔متاثرہ نرس نے الزام لگایا طبیعت بگڑنے پرجب اسپتال انتظامیہ
کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کی بجائے الٹا بغیر تنخواہ چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا۔ارم بی بی نے بتایا کہ وہ ہسپتال کے سی ای او کے پاس بھی گئی مگر انہوں نے بھی وہی مشورہ دیا۔ جس پر میں اپنا ٹیسٹ کروانے چلی گئی۔ جب ٹیسٹ مثبت آیا تو ہسپتال انتظامیہ نے مجھے گیٹ پر روک دیا جس پر میں نے شور شرابہ کیا تو انتظامیہ نے ایمبولنس میں مجھے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھیج دیا۔متاثرہ نرس نے صوبائی حکومت سے نجی ہسپتال کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو نجی ہسپتال ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے دیگر اسٹاف کے ٹیسٹ کروانے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وائرس کی وجہ سے دیگر طبی عملہ بھی متاثرہوسکتا ہےدوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ نرس کی اپنی مرضی کے مطابق ان کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تھا۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ نرس ارم بی بی کی صحتیابی کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی پر آئیں گی اور اس کی تنخواہ بھی ادا کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں