06:01 pm
دائود گروپ کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان

دائود گروپ کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے دینے کا اعلان

06:01 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ملکی صنعتکار نے ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے کی خطیر رقم جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا ہے جس میں اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے وزیراعظم کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
حسین داؤد نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت اور اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
قوم مشکل میں ہے، عطیات دینا اخلاقایات کا تقاضا ہے۔ ہماری فاؤنڈیشن اور خاندان ہمیشہ ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتے رہے ہیں۔اسی طرح ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے۔ جمعرات کو زلمی فائونڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا، پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا۔ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فائونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت اور مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔