08:57 am
وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا بنوں یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ

وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا بنوں یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ

08:57 am


پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے گزشتہ روز بنوں یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر، کمشنر بنوں عادل صدیقی و دیگر افسران نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا استقبال کیا،دورہ میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکاظم نیاز اور دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔
 
کمشنر بنوںعادل صدیق نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو قرنطینہ سنٹر اور مہیا کی جانی والی سہولیات کے بارے میں مفصل بریفنگ بھی دی گئی،بریفنگ میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ پورے بنوںڈویژن میں انیس جبکہ ضلع بنوں میں سات کرونا مریض ہیں، بنوں میں سترہ سو سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا جاسکتا ہے، پورے ڈویژن میں تین آئسولیشن سنٹرز ہیں، باہر ممالک سے آئے ہوئے گیارہ سو افراد کو ٹریس کیا گیا ہے،، ڈویژن میں چونتیس کیس مشتبیہ تھے جن کے تمام کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جہاں جہاں کرونا مریض ہیں آس پاس کے علاقوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے، انفیکشن سپرے بھی باقاعدگی سے جاری ہے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اب تک چار سو انسپکشن کی جاچکی ہے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں دشواری نہ ہو۔