09:03 am
محکمہ خوراک ہزارہ نے ماہ مارچ کے دوران 200 دکانداروں پر 762000 روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرایا

محکمہ خوراک ہزارہ نے ماہ مارچ کے دوران 200 دکانداروں پر 762000 روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرایا

09:03 am



ایبٹ آباد۔ :صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی کی ہدایت پر ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن امتیاز محمد خان کی نگرانی میں محکمہ خوراک ہزارہ ڈویژن کی گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف مہم بدستور جاری ہے، ماہ مارچ میں 200 دکانداروں پر مبلغ 762000 روپے جرمانہ عائد کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرایا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ماہ مارچ میں ضلع ایبٹ آباد میں 385 دکانیں چیک ہوئی، 39 قصور وار پائے گئے جن میں سے 265500 جرمانہ وصول ہوا۔ ضلع مانسہرہ میں 405 دکانداروں کو چیک کیا گیا، 82 افراد مرتکب جرم پائے گئے جن پر 253000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع ہری پور میں مہم کے نتیجہ میں 132 دکانیں چیک ہوئی جن میں سے 44 دکاندار مرتکب جرم پائے گئے جن سے 184000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔ اسی تسلسل میں ضلع بٹگرام، ضلع کوہستان اور ضلع تورغر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 38 دکانیں چک ہوئیں اور 48 دکانداروں پر مبلغ 59500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔