09:06 am
ناڑہ امازئی کے علاقہ سنگہ ستھانہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے صادق نامی شخص ہلاک، ایک شدید زخمی

ناڑہ امازئی کے علاقہ سنگہ ستھانہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے صادق نامی شخص ہلاک، ایک شدید زخمی

09:06 am



ہری پور۔ ہری پور کے دور دراز علاقہ ناڑہ امازئی کے علاقہ سنگہ ستھانہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں صادق نامی شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، مقتول صادق امین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے دور دراز تھانہ ناڑہ امازئی کی حدود سنگہ ستھانہ میں صادق امین نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جھگڑے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو ہسپتال میں داخل ہے۔ پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والے صادق نامی شخص کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔