09:28 am
کوروناوائرس پھیلنے کا الزام تبلیغی جماعت کو کیوںدیا جارہا ہے، چوہدری شجاعت

کوروناوائرس پھیلنے کا الزام تبلیغی جماعت کو کیوںدیا جارہا ہے، چوہدری شجاعت

09:28 am

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ کا تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ کورونا وائرس تبلیغی جماعت والوں
کی وجہ سے پھیلا ہے لیکن وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقہ کے جنگلات میں بھی یہ وائرس پھیلا ہے، کیا اس کی ذمہ دار بھی تبلیغی جماعت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس قسم کی الزامتراشی کرنے والے یاد رکھیں کہ ایٹم بم یا کوئی میزائل بھی ان کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا۔