10:22 am
اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس کے باہر شہری نے خود کو آگ لگالی

اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس کے باہر شہری نے خود کو آگ لگالی

10:22 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم ہاوس کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگاکرخود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزیراعظم ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگا کرخود کشی کی کوشش کی شہری کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔متوفی فیصل کی جیب سے وزیراعظم کے نام لکھا گیا خط بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل نامی شہری کے قریبی عزیز کا پولی کلینک اسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی تھی جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔