10:33 am
وزیراعظم ہائوس کے سامنےخود کشی کرنیوالے شہری کا وزیراعظم کے نام لکھا خط سامنے آگیا

وزیراعظم ہائوس کے سامنےخود کشی کرنیوالے شہری کا وزیراعظم کے نام لکھا خط سامنے آگیا

10:33 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والافیصل نامی شہری پمزاسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وزیراعظم ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگا کرخود کشی کی کوشش کی تھی
اور اب وہ پمزاسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔متوفی فیصل کی جیب سے وزیراعظم ہائوس کو لکھا گیا خط بھی برآمد کیا گیا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ’’ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا،میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی،میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا‘‘۔