03:35 pm
پاکستان میں کوروناوائرس تفتان آئے زائرین کی وجہ سے نہیںپھیلا،اسدعمر

پاکستان میں کوروناوائرس تفتان آئے زائرین کی وجہ سے نہیںپھیلا،اسدعمر

03:35 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اس وقت کورونا وائرس نے اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ پاکستان حکومت نے ایران زائرین کو آنےدیا اور ان کی وجہ سے پورے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔ اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس ایران سے نہیں پھیلا۔ایران سے آنے 
والے تمام زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، وہ کسی سے نہیں ملے، وائرس ان تک ہی محدود رہا ہے۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پھیلاؤ امریکا ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے آنے والے لوگوں سے ہوا ہے۔ کیونکہ وہ تمام لوگ قرنطینہ میں نہیں گئے تھے۔تفتان میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جتنے اقدامات کئے گئے اس سے زیادہ بہتر ہوسکتے ہیں۔۔ تفتان بلوچستان میں جتنا دور دراز علاقہ ہے وفاق نے وہاں بہتر کام کرنے اور تمام سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اس سے بہتر انتظامات کئے جاسکتے تھے۔اسد عمر نے تنقید کرنے والے سیاستدانوں کے بیانات پر سوال کیا کہ تفتان میں سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہری بھی تھے تو ذرا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری ، مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور نواز شریف یہ بتادیں کہ انہوں نے اپنے شہریوں کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔۔ کیونکہ بلوچستان میں جتنے اقدامات کئے گئے وہ سب تو سامنے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پورے ملک کا بوجھ اپنے سر پر لیا وہ چاہتے تو کہہ سکتے تھے کہ ہم نہیں سنبھال سکتے ان سے بہتر اقدامات نہیں ہوئے لیکن انہوں نے کچھ تو کیا، ان کا دیگر صوبوں سے شکوہ بالکل جائر ہے۔مخالفین کو جواب دیتے ہوئےا سد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ہم نےایران سے زائرین کو لا کر کورونا وائرس پھیلا دیا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی ہے جبکہ35 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی