02:12 pm
ملک کاوہ صوبہ جہاں وفاق نے فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

ملک کاوہ صوبہ جہاں وفاق نے فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی

02:12 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے کے پی کے میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری لے لی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختوخوا میں تعینات ہوگی، کے پی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کی تھی۔