05:47 pm
وزیر اعظم ہائوس کے سامنے خود کشی کرنے والے شخص کا خط منظر عام پر آگیا

وزیر اعظم ہائوس کے سامنے خود کشی کرنے والے شخص کا خط منظر عام پر آگیا

05:47 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم ہائوس کے سامنے خود کشی کرنے والے شخص کا لکھا ہوا خط منظر عام پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزیراعظم ہائوس کے سامنے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑگیا ۔ خودسوزی کرنے والے کا قریبی رشتہ دار اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ اس نے شکواہ کرتے ہوئے
بتایا کہ خودسوزی کرنے والے کے علاج میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ خود کشی کرنے والے شخص کا وزیراعظم کو لکھا گیاخط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس نے لکھا کہ اسپتال کی حالت انتہائی کراب ہے ، ذرائع کے مطابق اس نے مزید لکھا کہ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی دلوایا ۔ شہری نے جواد احمد عباسی سیاستدان کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا کہا ہے ،جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم کو درخواست بھی دی تھی جسے سی پی او راولپنڈی کوسونپی گئی تھی ، تھانہ پیرودائی گیا لیکن الٹا میرے اوپر 20لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ کٹ گیا ۔