11:26 am
رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے، پی ٹی اے نے وضاحت کردی

رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے، پی ٹی اے نے وضاحت کردی

11:26 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں ایک میسج تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل رات 12 بجے ملک میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوجائے گا جس کے بعد حکومت کے علاوہ کوئی بھی کورونا وائرس پر بات نہیں کرسکے گا، تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
(پی ٹی اے) کی جانب سے اس اطلاع کو غلط قرار دے دیا گیا ہے۔حکومت نے وضاحت کی ہے کہ رات 12 بجے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ نہیں ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ کرنے کا میسج جعلی ہے جس کو مختلف گروپوں میں پھیلایا گیا ہے، برائے مہربانی مصدقہ اطلاعات کے حصول کی خاطر آٖفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میسج گردش کررہا تھا کہ آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ نافذ ہوگا، حکومت کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کورونا کے بارے میں کچھ بھی شیئر کرے گا اسے دفعہ 68 ، 140 اور 188 کے تحت قابل سزا سمجھا جائے گا۔اس دفعہ کے تحت گروپ ایڈمن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ لیکن اب پی ٹی اے نے اس کی تردید کردی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2542 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 1ہزار12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 169، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں190 ، آزاد جموں و کشمیر میں 09 اور اسلام آباد میں 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک کورونا کے 126مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2542ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا