07:46 am
درجنوں افراد کی کنٹینر میں چھپ کرکراچی سے دوسرے شہر جانے کی کوشش

درجنوں افراد کی کنٹینر میں چھپ کرکراچی سے دوسرے شہر جانے کی کوشش

07:46 am

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے لک ڈاؤن کے باوجود بھی لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے کے لیے مختلف طریقے گے اپنانے لگے ہیں۔گزشتہ دنوں میں ایسے کئی واقعات کی رپورٹ ہوئے جن میں بتایا گیا کہ لوگوں کو ٹرکوں میں بھر بھر کے دوسرے شہروں میں لے کر جایا جا رہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ ج
امشورو میں پیش آیا۔جامشورو پولیس نے ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک کنٹینر سے چیکنگ کے دوران 46 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ایس ایس پی جامشورو امجد شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کنٹیر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے کنٹینر میں سوار ہوکر بنوں جارہے تھے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد گھروں پر جارہے تھے۔امضد شیخ نے بتایا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث یہ افراد گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیا اس وقت 4 افراد کی حالت غیر تھی اور سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔پولیس نے کنٹینر کے مالک کلینر ڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے لیا ان کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔