12:42 pm
پاکستان میں مہلک کرونا وائرس تفتان سے نہیں پھیلابلکہ اسے پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

پاکستان میں مہلک کرونا وائرس تفتان سے نہیں پھیلابلکہ اسے پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

12:42 pm


 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا اس وقت مہلک وائرس کی تباہی کا شکار ہے ، پاکستان میں صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وفاقی وزیر اسد عمر کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس
ایران سے آنے والے زائرین کی وجہ سے نہیں پھیلا وہاں سے جتنے زائرین تفتان بارڈر کے ذریعے واپس آئے وہ سب کے سب قرنطینہ میں وقت گزارا وہ اس دوران کسی اور سے نہیں ملے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس برطانیہ ، امریکا اور دیگر ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی وجہ سے پھیلا جو ائیر پورٹ سے ہی غائب ہوتے رہے اور قرنطینہ نہیں گئے ۔ تفتان میں کرونا وائرس کے پھیلائوکرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جتنے اقدامات کیے گئے وہ مزید بہتر ہو سکتے ہیں ۔