01:42 pm
لاک ڈائون نے کام کردکھایا، مثبت نتائج آنا شروع، پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

لاک ڈائون نے کام کردکھایا، مثبت نتائج آنا شروع، پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

01:42 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گوگل نے پاکستان میں عوامی نقل و حرکت پر رپورٹ جاری کردی ہے، پاکستان میں ریٹیل اور تفریحی مقامات پر عوامی نقل وحرکت میں70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے تیزی کے ساتھ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے
اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گوگل کی پاکستان میں نقل وحرکت کے حوالے انکشاف کیا گیا ہے کہ تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں پر عوام کی نقل وحرکت 70 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں ریسٹورانٹ ، کیفے،شاپنگ سینٹرز ، سنیما سمیت لائبریری اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ میڈیکل سٹورز اور سپرمارکیٹس میں عوامی نقل و حرکت میں 55 فیصد کمی آئی ہے۔پارکس میں آنے والے افراد کی تعداد میں45 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔18 فیصد لوگ گھروں میں رہ رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال میں 62 فیصد کمی ہوئی ہے۔