01:43 pm
مجھ سےمزدوروں کی بے بسی نہیں دیکھی جاتی،مٹھی کے رہائشی نے اپنی جمع پونجی اور پنشن مستحق افراد میں تقسیم کردی

مجھ سےمزدوروں کی بے بسی نہیں دیکھی جاتی،مٹھی کے رہائشی نے اپنی جمع پونجی اور پنشن مستحق افراد میں تقسیم کردی

01:43 pm

مٹھی (نیوز ڈیسک مٹھی کے رہائشی نے اپنی پنشن لاک ڈاؤن میں پھنسے دیہاڑی دار اور اور مستحق افراد میں تقسیم کردی۔تفصیلات کے مطابق مٹھی کے رہائشی محمد رمضان نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں پھنسے غریب شہریوں کی مدد کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔محمد رمضان نے اپنی 1،60000 پینشن دیہاڑی دار اور مستحق
افراد میں تقسیم کردی۔محمد رمضان کا کہنا ہے کہ مجھ سے غریب لوگوں کی بے بسی دیکھی نہیں جا رہی تھی اس لیے اپنی پینشن اور جمع پونجی ان میں تقسیم کی ہے۔محمد رمضان محکمہ ریونیو کا ریٹائر ملازم ہے۔سوشل میڈیا پر محمد رمضان کے اس اقدام کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور اسے ان امیر افراد کے لیے ایک آئینہ بھی قرار دیا جا رہا ہے جو اربوں روپے جیبوں میں بھر کے بیٹھے ہیں لیکن اس مشکل صورتحال میں عطیات دینے کی ہمت نہیں کر رہے۔پاکستان میں کچھ شخصیات نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عطیات دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔