03:47 pm
8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد لاہور پہنچ گیا

8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد لاہور پہنچ گیا

03:47 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں گھبرانا نہیں ، چین کے زبردست ڈاکٹرز پاکستان پہنچ گئے ،بڑی خوشخبر ی بھی سنادی ۔۔۔ 8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد لاہور پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی بھرپور مدد کر رہا ہے۔ چین نہ صرف پاکستان کو طبی ماہرین سور طبی آلات فراہم کر رہا ہے۔ بلکہ ایک اسپتال بنانے میں بھی معاونت کر رہا ہے جو کہ پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے۔چین سے مزید 8 ڈاکٹرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کا 8 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔چینی ڈاکٹرز اسپتالوں اور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں گے۔اور طبی عملے کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشورے بھی دیں گے۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے بھی مشورے دیں گے۔ چینی ڈاکٹرز کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزار سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود ہوں گی۔ کورونا وائرس کے ماہرین چینی ڈاکٹر رواں ہفتے اسلام آباد پہنچے تھے۔ واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چینی سائنسدنوں کو اہم کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا گیا تھا کہ اس نے ایسی متعدد اینٹی باڈیزڈھونڈ لی ہیں جو کورونا وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے سے روکنے میں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت سے کورونا وائرس کے علاج اور بچاؤ میں خاصی مدد مل سکتی ہے۔ بیجنگ میں سنگوا یونیورسٹی میں سائنسدان ژینگ لنکی نے کہا ہے کہ ان اینٹی باڈیز کی مدد سے بنائی جانے والی دوا کو موجودہ طریقوں کی نسبت موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔موجودہ طریقوں میں پلازمہ کے ذریعے کیے جانے والا علاج شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پلازمہ میں اینٹی باڈی تو موجود ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ اپنے خون کے گروپ کے حساب سے لگایا جا تا ہے۔جنوری کے اوائل میں ژینگ کی ٹیم اور شینجن تھرڈ پیپلز ہسپتال میں سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کا خون لے کر اس پر تحقیق شروع کی گئی ہے۔ تاہم اب 8رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی معاونت کرے گا۔