07:40 am
اگر وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اس کو روکنا مشکل ہوگا،مراد علی شاہ

اگر وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اس کو روکنا مشکل ہوگا،مراد علی شاہ

07:40 am



کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مارچ سے تین اپریل تک دنیا بھر میں کوروناوائرس نے مزید تباہی مچائی ہے،موجودہ صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتمادمیں لےکرفیصلے کیے ہیں،ہماری ترجیح ہے ہرصورت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صنعتکاروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سراج قاسم تیلی،میاں زاہد،محمدعلی تابا،زین بشیر،خالدمجید،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی،صوبائی وزراسعید غنی،مکیش چاولہ،امتیاز شیخ اور ناصر شاہ شریک ہوئے۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کرونا ختم تب کرسکتے ہیں جب اس کی کوئی دوائی بن جائے،تین ہزار کے قریب کیسز آئے ہیں،کورونا کے باعث ہماری معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مزید ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی کچی آبادی کے کیسز نہیں آئے ہیں، سارے کیسز پکے علاقوں کے ہیں، باہر سے سفر کرکے آنے والوں کے ہیں، اگر وائرس کچی آبادیوں میں پھیل گیا تو اس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے سخت اقدامات کیے۔اجلاس میں شریک تاجر رہنما سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ ہم رواں ماہ تنخواہ دے چکے ہیں لیکن آئندہ ماہ مشکل ہوگا، کوئی ایس او پی بنائی جائے تاکہ صنعت کا کچھ نہ کچھ پہیہ چلتا رہے، ایسی صنعتوں کو چلانے کی اجازت دی جائے جسکی اپنی لیبر کالونی ہو۔