04:02 pm
پاکستان نے بھارت کے 2 طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا

پاکستان نے بھارت کے 2 طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا

04:02 pm



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی کارگو طیاروں کو پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے تیکنیکی معاونت فراہم کی جب کہ بھارتی ریلیف پروازوں کا ایرانی ائرٹریفک سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا طبی سامان کے ہمراہ کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گذرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستانی ائرٹریفک کنٹرولرز نے تیکنیکی معاونت فراہم کی،بھارتی کپتانوں اور پاکستانی ائر ٹریفک کنٹرولرز میں رابطہ رسمی جملوں اور خیرسگالی کے الفاظ سے ہوا۔
ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے فرینکفرٹ جبکہ دوسرے طیارے نے نیو دہلی سے آڑان بھری تھی،فرینکفرٹ کے لیے دونوں ریلیف پروازیں امدادی سامان کی ترسیل پر مامور تھیں، سی اے اے کے ائر ٹریفک کنٹرولر نے خیرسگالی کے طور بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹس فراہم کیا۔عام حالات میں کسی طیارے کو براہ راست شارٹ روٹ فراہم نہیں کئے جاتے اور ائر ویز اور نیوی گیشن رولز کو لازمی فالو کرنا پڑتا ہے،آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں، پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کا انڈین پائلٹ کو پیغام،آپ کا بہت بہت شکریہ، انڈین پائلٹ کا پاکستانی ائر ٹریفک کنٹرولر کو جواب۔پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز دو نوں بھارتی بوئنگ 777 اور 787 ساختہ طیاروں کا ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، سول ایوی ایشن کے اے ٹی سی نے ایرانی ائر ٹریفک کنٹرولرسے لینڈ لائن کے ذریعے رابطہ کیا اور بھارتی طیاروں سے متعلق آگاہ کیا کہ ان کے پائلٹ سے رابطہ کر لیں جس پر ایرانی اے ٹی سی نے بھارتی پائلٹ سے رابطہ کرکے انہیں ایک ہزار کلو میٹر کا براہ راست روٹس فراہم کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی ائر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کر نے اور رویے کو سراہتے ہو ئے شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا