04:04 pm
ترکی سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے ٹورونٹو براستہ استنبول، اسلام آباد آنے والے 300مسافروں میں سے 25کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد حکومت نے امیگریشن، اے ایس ایف اور سی اے اے سمیت دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے، جس میں 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پی آئی اے کی اس پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر تھے اور یہ ایک ہی پرواز تھی جو ٹورنٹو اور استنبول سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی تھی۔اب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز ترکی سے پی آئی اے کی پرواز مسافروں لے کر پاکستان پہنچی تھی۔ ترکی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے782 نیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ ترکی سے مجموعی طور پر194مسافروں کولایا گیا ہے جبکہ باقی مسافر ٹورونٹو سے ائے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے اسلام آباد کے2 ہوٹلوں میں قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔ مسافروں میں سے 25افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد تمام مسافروں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرسسے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جاپہنچی ہے ، مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہوگئی ہے جن میں سے 18کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا