02:05 pm
صحافی حسن نثار کا بیٹا انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

صحافی حسن نثار کا بیٹا انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

02:05 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی ایک معروف ویب سائٹ سیاست پی کے پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بڑھےہوئے بالوں اور داڑھی میں دکھایا گیا ایک انتہائی فرسودہ حال اور کسمپرسی کا شکار شخص ایک انتہائی گندے اور غلیظ کمرے میں رہ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس پر تیس پینتیس ہزار روپے قرضہ چڑھ گیا ہے اور کھانے پینے کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے
۔چنانچہ اسے مالی مدد کے ساتھ ساتھ ملازمت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اس شخص کے بارے میں اس پیج کے ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ یہ صحافی حسن نثار کا بیٹا ہے۔ جس سے باپ نے ترک تعلق کررکھا ہے۔بارہا سکرین پر اس کا سروس کارڈ دکھایاجا رہا ہے جسے دیکھ کر معلو م ہوتا ہے کہ یہ شخص کسی اخبار کا سب ایڈیٹر تھا کارڈ پر اس کا نام شاہپر حسن بن حسن نثار لکھا ہوا ہے۔اور اب شاید متحد ہ عرب امارات یا پھر کسی اور عرب ملک میں کسی کمرے میں رہائش رکھے ہوئے ہے۔ تاہم دیکھنے میں اس شخص کی حالت خاصی قابل رحم ہے۔اسکے کمرے میں بے ترتیبی سے لٹکائے اور دھرے ہوئے چند کپڑوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔اس شخص کی ویڈیودیکھتے ہی علی ملک ایڈووکیٹ نامی ایک شخص نے بتایا ہے کہ یہ پنجاب کالج میں اس کا دوست تھا۔ اللہ اس کی حالت پر رحم کرتے ہوئے آسانیاں پیدا کرے۔