02:59 pm
لگتا ہے جہانگیر ترین جانتے تھے کہ عمران خان ان کے خلاف کارروائی کرنے والے ہیں، ہارون الرشید

لگتا ہے جہانگیر ترین جانتے تھے کہ عمران خان ان کے خلاف کارروائی کرنے والے ہیں، ہارون الرشید

02:59 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کہتے ہیں کہ سبسڈی کی کابینہ نے منظوری دی، ذمہ دار وزیراعظم بھی ہیں۔ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی بحران اور قیمتوں کے میں اضافے پر جاری رپورٹ پرسینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سب سے زیادہ نقصان وزیراعظم کا ہوا ، رپورٹ میں کوئی شخص ذمہ دار ہے تو وہ عمران خان ہے ، ان کی کابینہ نے سبسڈی کی منظوری دی۔
سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ چودھری برادران اور جہانگیر ترین میڈیا کے لوگوں کو بلا کر بریفنگ دیتے رہے اور بار بار ایک لفظ استعمال کرتے رہے کہ وہ لفظ تھا"نالائق”، "نااہل”۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں پتہ چل گیا ہو کہ وزیراعظم عمران خان انکے خلاف کاروائی کرنیوالے ہیں۔