03:02 pm
دولت مندوں نے غریب ضرورت مندوں کا راشن کے نام پر مذاق بنانا شروع کردیا

دولت مندوں نے غریب ضرورت مندوں کا راشن کے نام پر مذاق بنانا شروع کردیا

03:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دولت مندوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں راشن کے نام پر غریبوں کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ راشن بانٹنےکو بھی لوگوں کی تذلیل سے مشروط کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں پنجاب کے شہر خوشاب میں چند امیر زادوں نے لاک ڈائون کے باعث غریبوں کیلئے راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تو لوگ ان کے پاس جمع ہو گئے ، امیر زادوں نے راشن پانے کیلئےافسوسناک شرط رکھ دی ۔ امیر زادوں نے غربت کا مذاق اڑانے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی ، ۔
راشن اسی کو ملے گا جو میری تیز رفتار گاڑی کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ہاتھ لگائے یا چھوئے گا۔ ویڈیو میں افسوسناک منظر دیکھا جا سکتا ہے کہ غریب کیسے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گاڑی کو چھونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر امیرزادے خوب لطف اندوز ہو رہے تھے ۔ جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے بھی اس واقعے کے بعد خاموش دکھائی دے رہے ہیں