11:42 am
سعادت خان کے ساتھ عمرہ کرکے آنے والے کورونا کے 2 مریض صحتیاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹورنٹو سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 2 پائلٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دونوں متاثرہ پائلٹس کو لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لے کر وطن واپس پہنچا تھا۔عملے میں کرونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی تھی۔محکمہ صحت کی جانب سے سے پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔دونوں پائلٹس کا
کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔جبکہ عملے کے باقی تین ارکان کو بھی الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ300سے زائد مسافر گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ اور امیگریشن، اے ایس ایف اور سی ایاے سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق پرواز میں 300 سے زیادہ مسافر تھے، اور یہ ایک ہی پرواز تھی جو ٹورنٹو اور استنبول سے ہوتی ہوئی اسلام آباد پہنچی۔اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 