08:31 am
کوروناوائرس کے وار، 14ڈاکٹر بھی شکار ہوگئے

کوروناوائرس کے وار، 14ڈاکٹر بھی شکار ہوگئے

08:31 am

ڈی جی خان (نیوز ڈیسک) ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال میں14 ڈاکٹرزکے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، ڈاکٹرو ں کے کے ٹیسٹ پازیٹوآنے پرانہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں نے مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں کہ ان ڈاکٹر ز نے کن کن مریضوں کا چیک اپ کیا ہے۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نعمان چودھری نے تصدیق کی ہے کہ میرا اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے تحت ہسپتال انتظامیہ نے ہمیں
آئسولیٹ کردیا ہے۔ہم کورونا سے خوفزدہ نہیں ہیں، انشاء اللہ ہم صحت یاب ہوجائیں گے۔ لیکن میری تما م لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ سب لوگ احتیاط کریں۔ جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، بہت سارے مریض ٹھیک ہوئے ہیں، ہم بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔دوسری جانب بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حفاظتی کٹس سمیت طبی آلات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق حکومتی روایئے اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے تحفظ کیلئے وزیراعلی ہائوس کی طرف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، کورونا وائرس کی صورتحال میں حکومتی بے حسی کے خلاف اور اپنے جائز حقوق کے اصول کیلئے احتجاج کریں گے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ 12 سے زائد ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات کے حوالے حکومتی دعوئے صرف دعوئے ثابت ہوئے، حکومت کو کئی بار تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال کوئٹہ کے اطراف اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف پر بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔